'میری کوشش ہے سندھ کے عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤں'

شائع 28 مارچ 2020 01:44pm

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورناوائرس کے متعلق اجلاس ہوا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء،چیف سیکریٹری،آئی جی پولیس،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ،کور5، رینجرز، ایف آئی اے، سی اے اے ، ڈبلیو ایچ او اور دیگر  اداروں کے متعلقہ  افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں کل 469 کیسز  ہیں۔ان کیسز میں 265 سکھر، 189 کراچی، 1 دادو، 7 لاڑکانہ اور 7 حیدرآباد  کے ہیں۔

آج  کراچی میں  نئے 12  کیسز  آئے ہیں۔اس حساب سے  مقامی منتقلی  کے کیسز 132  ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ پچھلے3دن سے 41  کیسز ہوئے  ہیں۔

کراچی کےکیسز میں 1 اٹلی ، 8 شام، ،6 دبئی ، 6 ایران ، 1قطر  ، 7سعودی عرب ،6 ترکی ، 5 امریکا ، 2 سوئٹزرلینڈ ،11 برطانیہ  اور 1 عراق کا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا  تھا کہ میری کوشش ہے سندھ کےعوام کو کورونا وائرس سے بچاؤں، جس میں میرے ساتھ عوام کا بڑا ساتھ ہے۔لاک ڈاؤن میں عوام کے تعاون کی ضرورت  ہے۔ہم اپنے ہیلتھ سروسز پر اس لاک ڈاؤن  کے دوران  توجہ دے رہے ہیں۔

Read Comments