'ہم اپنے حالات کےاہداف کےپاس پہنچ چکےہیں'

شائع 28 مارچ 2020 03:34pm

چیئرمین این ڈی ایم اے کہتے ہیں ایک لاکھ96ہزارڈاکٹراور نرسز پبلک سیکٹرکےاسپتالوں میں کام کررہےہیں۔اس وقت 15فیصد ڈاکٹر آئی سی یو  میں ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹرمیں 2ہزار وینٹی لیٹرز تھے۔پرائیوٹ سیکٹر میں1000ہزار ویٹی لیٹرز بھی ہیں۔ساڑھے تین ہزار کےقریب وینٹی لیٹرز ہیں۔

انہوں نے کہا اسپین کوروناوائرس بہت تیزی سےپھیل رہاتھا۔اٹلی میں کورناوائرس سے برا حال ہوگیا ہے۔اٹلی کو چین نے1000وینٹی لیٹرز تحفےمیں دیے۔اٹلی نے 2ہزار وینٹی لیٹرز خود خریدے۔

چیئر مین ان ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ جوماسک ایک روپےمیں مل رہاتھاوہ چالیس روپےپر چلاگیا۔چین  کے امیر لوگوں نےپیسا جمع کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنے حالات کےاہداف کےپاس پہنچ چکےہیں۔حکومت نےفیصلہ کیاتھاکہ5اپریل تک فلائٹ بند کریں گے۔100تھرمل گیٹس ویڈ کیمرہ چائنہ سےلےچکےہیں۔

Read Comments