'کوروناکاپھیلاؤ روکنے کے لئے آرمی حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کروارہی ہے'

شائع 28 مارچ 2020 04:45pm

آئی ایس پی آر کے مطابق  کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے آرمی حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کروارہی ہے۔ تمام داخلی راستوں پر نظر رکھی جارہی ہے، جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ گشت  کررہے ہیں۔تفتان میں چھ  افراد کےلئےقرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔چمن میں 805 خیموں پر مشتمل قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے۔چمن کے گاؤں کلی فیضو میں 300افراد کےلئے کنٹینرمیں قرنطینہ بنائے گئے ہیں۔

Read Comments