بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2020 10:38am

بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے،  اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی۔

بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی نجی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ، وطن واپس پہنچے والوں میں جاپان، ساؤتھ کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، چائنا، آسٹریلیا، ویتنام اورکمبوڈیا کے مسافر پاکستانی بھی شامل ہیں۔

  تھائی لینڈ اور اطراف کے ملکوں سے آنے والے100 سے زائد پاکستانی بھی واپس پہنچ گئے ، بینکاک ایئرپورٹ پر 21 مارچ سے پھنسے ہوئے 51 پاکستانی ٹرانزٹ مسافر بھی تھے ۔

 اسلام آباد ایئر پورٹ پر تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور طبی معائنہ بھی کیا گیاجبکہ تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مسافروں کےخون کےنمونےحاصل کرلئےگئے،170مسافروں کو3ہوٹلوں میں رکھاجائےگا،محکمہ صحت کی گاڑیوں پرمسافروں کوہوٹلزپہنچادیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق،ٹیسٹ کلیئرآنےپرمسافروں کوگھرجانےکی اجازت دی جائےگی،جن مسافروں میں کوروناکی تشخیص ہوگی ان کاعلاج کیا جائےگا۔

Read Comments