Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 188 تک پہنچ گئیں، گزشتہ روز 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کے مطابق صوبے میں 8 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی جس سے صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے ۔
اس کے علاوہ مشتبہ افراد کی تعداد 894 تک پہنچ گئی جو مختلف قرنطین سنٹرز میں زیر علاج ہیں،345 افراد کے رزلٹ آنے کا انتظار ہے جبکہ 195 افراد کے ٹسٹ نیگٹیو آئے ہیں۔
کورونا کے حوالے سے پریس بریفنگ کرتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکج صوبے کے 19 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیاجائےگا،3 ہزار روپے احساس پروگرام کے تحت جبکہ 2 ہزار روپے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے دیئے جائیں گےجس پر کل لاگت 11 ارب 40 کروڑ روپے آئیں گی۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے کاروباری طبقے کو 5 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے، محکمہ صحت کو ضروری میڈیکل سامان لینے کیلئے 8 ارب روپے کی منظوری سمیت محکمہ ریلیف کو 6 ارب روپے دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اجمل وزیر نے مزید کہا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹسٹ کی استعداد کار 500 تک پہنچا دی گئی ہے۔