Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا وائرس سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
وزیر صحت سندھ کے مطابق گزشتہ رات 2افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے،انتقال کے بعد رپورٹ آنے پر دونوں افراد میں نمونیا اور کرونا وائرس کے نتائج مثبت پائے گئے،مرنے والوں کی عمریں 83 اور 70 سال ہیں،دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے 8 نئے کیسز سامنےآئے ، جس کے بعد شہر میں کورونامتاثرین کی تعداد189 ہوچکی ہےجبکہ حیدرآباد میں بھی گزشتہ روز 4نئےکیسز سامنےآئے، دادومیں بھی کوروناوائرس کا ایک کیس سامنےآچکاہے ۔
صوبائی وزیر صحت کے مطابق،سندھ بھر میں وائرس سے متاثر ہونےوالوں کی تعداد481ہوگئی، انسان سے انسان میں منتقل ہونیوالے کیسز کی تعداد132 ہوچکی ہے ۔