Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے احتساب کا عمل سندھ تک محدود کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایسا کیوں نہیں ہوتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے اعتزاز احسن کی اہلیہ بشری اعتزاز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو احتساب کا عمل سندھ تک محدود کر دئیے جانے پر تشویش ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق سندھ میں کوئی بڑا منصوبہ شروع ہوتے ہی احتساب شروع ہو جاتا ہے جبکہ پنجاب میں ایسا نہیں ہوتا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں راہنماوٴں نے ملکی سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر بھی بات چیت کی۔
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے احتساب کا عمل سندھ تک محدود کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایسا کیوں نہیں ہوتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے اعتزاز احسن کی اہلیہ بشری اعتزاز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو احتساب کا عمل سندھ تک محدود کر دئیے جانے پر تشویش ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق سندھ میں کوئی بڑا منصوبہ شروع ہوتے ہی احتساب شروع ہو جاتا ہے جبکہ پنجاب میں ایسا نہیں ہوتا۔
دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں راہنماوٴں نے ملکی سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر بھی بات چیت کی۔