Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 33ہزار900سے زائد ہوچکی ہیں۔
امریکا میں مزید164ہلاکتوں کے بعداموات کی تعداد 2484ہوگئی، امریکا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے،امریکا میں ایک لاکھ بیالیس ہزارایک سو سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
یورپ کا بھی برا حال ہے،اٹلی میں آج مزید 756افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10ہزار 700سے زائد ہوگئی۔
اسپین میں بھی آج 624ہلاکتوں کے بعد تعداد 6ہزار 800سے تجاوز کرگئی جبکہ برطانیہ میں بھی مزید 209افراد ہلاک ہوئے۔
نیدرلینڈ میں چوبیس گھنٹوں میں 132اور ایران میں مزید 123افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سعودی عرب میں بھی آج 4اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8ہوگئی ۔
اس وقت بھی دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ 26ہزار سے زائد افراد کی حالت انتہائی نازک ہے، جس سے آنے والے دنوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔