Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں ڈی سی او لاہور نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا،ڈی سی او نے عدالت کو بتایا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے گئے مگر غیر قانونی رویئے کا سامنا کرنا پڑا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال کے رو برو ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ عدالتی کارروائی کے دوران ڈی او سی لاہور نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے ماڈل ٹاو¿ن گئے،لیکن عوامی تحریک کے کارکن مشتعل ہوگئے۔ پولیس اور انتظامیہ نے مشتعل کارکنوں سے مذاکرات کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن امن وامان کی صورت حال بگڑ گئی۔پولیس اہلکاروں کو مغوی بنالیا گیا،پتھراو¿ سے زخمی ہونے والے اڑتیس پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔مشتعل افراد نے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنیوالے کیمپ کو بھی جلادیا تھا۔انتظامیہ قانونی کام کرنے گئی مگر غیر قانونی رویے کا سامنا کرنا پڑ ا۔ آئندہ سماعت کے دوران ڈی سی او لاہور کے بیان پر عوامی تحریک کے وکلا جرح کریں گے۔
لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں ڈی سی او لاہور نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا،ڈی سی او نے عدالت کو بتایا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے گئے مگر غیر قانونی رویئے کا سامنا کرنا پڑا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال کے رو برو ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ عدالتی کارروائی کے دوران ڈی او سی لاہور نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے ماڈل ٹاو¿ن گئے،لیکن عوامی تحریک کے کارکن مشتعل ہوگئے۔ پولیس اور انتظامیہ نے مشتعل کارکنوں سے مذاکرات کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن امن وامان کی صورت حال بگڑ گئی۔پولیس اہلکاروں کو مغوی بنالیا گیا،پتھراو¿ سے زخمی ہونے والے اڑتیس پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔مشتعل افراد نے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنیوالے کیمپ کو بھی جلادیا تھا۔انتظامیہ قانونی کام کرنے گئی مگر غیر قانونی رویے کا سامنا کرنا پڑ ا۔
آئندہ سماعت کے دوران ڈی سی او لاہور کے بیان پر عوامی تحریک کے وکلا جرح کریں گے۔