وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2020 08:36am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،لاک ڈاؤن کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے نیشنل کوآرڈینیشن اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی سے متعلق صوبے اپنی تجاویزدیں گے، گڈزٹرانسپورٹ کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے سے متعلق بھی فیصلے ہوں گے۔

اجلاس میں آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی سے متعلق صوبوں کو احکامات جاری ہوں گے۔

Read Comments