شاہ محمودقریشی کاسعودی ہم منصب سے رابطہ ،کورونا کا پھیلاؤ روکنے پرتبادلہ خیال

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2020 10:35am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کو ٹیلیفون کیا اورکورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے اور عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

وزیرخارجہ نے سعودی شہریوں کے جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے انسداد کورونا کے بروقت اقدامات کی تعریف کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی وبا سے ترقی پذیرممالک کوشدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعظم نے ترقی پذیرممالک کے قرضے ری اسٹرکچرکرنے کی تجویزدی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون اورمشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا۔

Read Comments