کورونا وائرس :پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کے 9ویں روز مزید سختی

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2020 10:35am

لاہور:کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کے 9ویں روز مزید سختی کردی گئی،صبح کے وقت اوقات کار سے قبل کھلنے والی کھانے پینے کی دوکانوں کو بند کروانے کےلیے کارروائی بھی ہوئی جبکہ شاہراہوں پر شہری ابھی بھی دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

پنجاب میں 8کی بجائے اب صبح 9بجے سے گروسری کریانہ اور کھانے پینے کی دوکانیں کھولنے کے احکامات جاری ہوئے تو صبح سویرے کھلنے والی دوکانوں کیخلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

 دفعہ 144 پر عملدرآمد کروانے کیلئے پولیس اور دیگر ادارے متحرک ہیں مگر  ہدایات کے باوجود شہری احکامات پر عمل کرتے دکھائی نہیں دیتے۔

 کھانے پینے کی اشیاء لینے کیلئے صبح سویرے دوکانوں پر پہنچنے والوں کو بھی انتظار کرنا پڑا شہری کہتے ہیں ،جلدی وائرس سے جان چھٹے تو ہی سکون سے کھا پی سکیں۔

لاہور سمیت صوبے بھر میں آج سے شام 5بجے تک تمام دوکانیں بند کرادی جائیں گی لیکن میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔

Read Comments