کورونا کی صورتحال واضح ہونے تک حج معاہدےنہ کئےجائیں،سعودی عرب

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2020 09:11am

جدہ :سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے،سعودی وزارت حج نے دنیا سے حج سے متعلق معاہدہ نہ کرنے کا کہا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 1563ہوگئی،سعودی عرب میں اب تک 10افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں،مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ،ریاض،جدہ سمیت مختلف شہروں میں کرفیوبرقرار ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح  بینتين کا کہنا ہے کہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ ہر حال میں حاجیوں کی بھرپور خدمات کیلئے پر عزم ہیں،حاجیوں کی حفاظت اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات ہے۔

وزیرنےحج منصوبوں کو حتمی شکل دینے سے پہلے صورتحال واضح ہونے کا انتظار کرنے کی درخواست کی۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے مزیدکہا کہ کورونا کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،صورتحال واضح ہونے تک حج معاہدے نہ کئےجائیں۔

Read Comments