Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کوواپس لانے کیلئے دائردرخواست خارج کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کی درخواست پرسماعت کی۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہزاروں پاکستانی ویزے ختم ہونے پر ایران میں پھنسے ہیں ،واپسی کے اقدامات کیے جائیں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پالیسی معاملہ ہے ، عدالت مداخلت نہیں کرسکتی،ایگزیکٹواتھارٹی سے رابطہ کریں وزارت خارجہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے،جس پر عدالت نے واپسی کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد کے ہوٹلزبند کرنے کے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارکےوکیل نے کہا کہ ہوٹل بند ہونے سے غریب شہری کھانوں کوترس گئے ہیں ، دکانیں بھی بند ہیں ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، کئی ممالک میں اتنا سخت لاک ڈاؤن ہے کہ کرفیو کا سماں ہے ، ایسے موقع پرحکومت کا ساتھ دینا چاہیئے، بطور قوم تنقید اور افواہوں کو چھوڑ کر متحد ہونا چاہیئے،ریاست کے محدود ذرائع ہیں،حکومت پراعتماد کریں ۔