Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ڈی آئی خان :ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس کے 2کیسز سامنے آگئے،محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل ڈیوالہ مدینہ کالونی میں کورونا وائرس کے 2کیسز سامنے آ گئے، دونوں متاثرین آپس میں بھائی بہن ہیں اور اس سے قبل ان کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، ایلیٹ اسکول کی گلی میں رہائش پذیر یہ ٹانک کی فیملی ہے جن کی کام کے سلسلے میں ٹانک آمد و رفت ہوئی تھی۔
محکمہ صحت نے دونوں بہن بھائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو ضروری اقدامات اٹھانے کی تجویز کر دی۔