مریم اورنگزیب کاوزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ ‎

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2020 03:59pm

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیراعظم اور وزیرصحت عمران صاحب پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کررہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل بھی بحال ہوچکی ہے لیکن کام نہیں کررہی،کورونا شدت اختیارکررہا ہے اور صحت کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ ہی موجود نہیں ،رجسٹرار بٹھانے سے پی ایم ڈی سی فعال نہیں ہوگی،عوام جان سے جارہے ہیں۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب !نواز شریف اور شہباز شریف اور اپوزیشن سے گھبرانا نہیں،  سب نے مل کر کورونا سے لڑنا ہے اور قوم کو بچانا ہے،نیب نیازی گھٹ جوڑ اپوزیشن اور میڈیا سے لڑرہا ہے اور عوام کورونا سے لڑ رہی ہے۔

Read Comments