وزیراعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوڈ 19ریلیف فنڈ قائم کردیا
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوڈ 19 ریلیف فنڈ قائم کردیا،لوگوں سے عطیات فنڈ میں دینے کی بھی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پرائم منسٹر کوڈ 19 ریلیف فنڈ 2020قائم کیا جاچکا ہے۔
Prime Minister’s COVID-19 Pandemic Relief Fund-2020 has been set up to help us fight this pandemic. I want everyone to donate towards this fund which will be used to take care of all those who have been made destitute by the lockdown.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2020
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے عوام سے فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فنڈمتاثرہ طبقے کیلئے مددگارثابت ہوگا،اس فنڈسے اکھٹی ہونے والی رقم کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے استعمال کریں گے،فنڈ کے ذریعے کافی مدد ملے گی جو اس وبا ءسے نمٹنے میں مدد دے گی۔
وزیراعظم عمران خان نےنیشنل بینک کے اکاؤنٹ نمبر 4162786786 میں عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
Send your tax deductible donation to Acc. No. 4162 786 786 National Bank of Pakistan Main Branch Karachi. Complete account information and transfer instructions are available at https://t.co/CRL0erEk3Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2020
