شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

شائع 01 اپريل 2020 01:26pm

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکوخط لکھ دیا۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔خط میں پارلیمانی راہنماؤں کا اجلاس بلانے کے اسپیکرکے اقدام کو سرہتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وزیراعظم کے رویہ کی وجہ سے اجلاس مطلوبہ ثمرات حاصل نہیں کرسکا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کا معاملہ عوامی صحت کےلئے خطرہ اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان یہ جنگ محدود وسائل اور فنڈز سے لڑ رہا ہے۔ان وسائل کے استعمال کی شفافیت کو نگرانی کے ذریعہ یقینی بنایا جائے۔ اس سب معاملے کی پارلیمانی نگرانی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کرونا وائرس سے متعلق حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بھی تضاد ہے۔اعداد و شمار کی حقیقی نوعیت جاننے کے لئے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب ہونا چاہئیں۔ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں میں حکومت سے ٹھیک اعداد و شمار پیش کرنے کا کہا جائے۔

Read Comments