Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چھ اپریل کوطلب کرلیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرصدارت کریں گے۔ کمیٹی اراکین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چھ اپریل کو دو پہر بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کنسیٹیوشن روم میں ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر25رکنی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کریں گے۔کمیٹی میٹنگ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
وزیراعظم کےمشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اورمشیرتجارت وصنعت عبدالرزاق داؤد کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اورتجارت پرپڑنے والے اثرات اورمعیشت کی بحالی کے پلان پرپارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمیں جنرل افضل کمیٹی کو وائرس کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔