Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگرزفورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغازکردیا گیا۔ رجسٹریشن پاکستان سیٹیزن پورٹل پراوپن کردی گئی۔کنٹرول روم قائم،مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹر کروا لیا۔
رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے 90 نوجوان ٹائیگرزپروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے سیٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن اوپن کردی گئی ہے۔نوجوان وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔نوجوانوں سے درخواست ہے کسی جعلی فارم پر رجسٹریشن نہ کریں۔رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگے۔
عثمان ڈار کہتے ہیں میں نے خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹر کر لیا ہے۔ خوشی ہے کہ میں وزیراعظم کی ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ ہوں۔