کرونا سے نمٹنے کےلئےجاپان پاکستان کو 21 لاکھ 60ہزار ڈالرز فراہم کریگا

شائع 01 اپريل 2020 02:03pm

جاپان کورونا  کی وبا سے نمٹنے کےلئے پاکستان کو 21لاکھ60ہزارڈالرزکی اعانت فراہم کرے گا۔امداد یونیسف کے ذریعے دی جائے گی۔

جاپانی سفارتخانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کورونا  کی وبا سے نمٹنے کےلئے پاکستان کو 21لاکھ60ہزار ڈالرز کی اعانت فراہم کرے گا۔جاپان اعانت میں سے 16لاکھ20ہزار ڈالرز یونیسف کے ذریعہ دے گا۔

جاپان 5لاکھ 40ہزار ڈالرز بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے ذریعہ فراہم کرے گا۔یہ رقوم حکومت پاکستان کو کورونا وائرس متاثرین کے لئے فراہم کی جائیں گی اورحکومت پاکستان کورونا وائرس متاثرین کو ٹریک کرنے اورعلاج پرخرچ کریگی۔

Read Comments