دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 47ہزار245 افراد چل بسے

اپ ڈیٹ 02 اپريل 2020 07:37am

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے47ہزار245افراد چل بسےجبکہ متاثرین کی تعداد 9لاکھ 35ہزار 581ہوگئی۔

اٹلی میں 13ہزار 155، اسپین میں 9ہزار 387، فرانس میں 4ہزار 32، برطانیہ میں 2ہزار 352اور ایران میں 3ہزار 36افراد ہلاک ہوئے۔

 ادھر امریکا میں 2لاکھ 15ہزار 81افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ  مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5ہزار 109ہوگئی۔

 اہم بات یہ ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ 25فیصد افراد میں مرض میں مبتلا ہونے کی علامات نہیں پائی گئیں، سائنس دانوں نے وجوہات جاننے کی کوششیں شروع کردیں جبکہ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار 312ہے۔

Read Comments