Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:کورونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کا لاک ڈاؤن 10ویں روز میں داخل ہوگیا ہے،بازار بند اور سڑکوں پر آمد و رفت انتہائی کم ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صوبائی حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کو آج 10واں روز ہے ،صوبے بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی انتہائی کم ہے،شاپنگ مالز، مارکیٹیں، بازار اور دکانیں آج بھی لاک ڈاؤن کے باعث بند ہیں ۔
حکومت پنجاب نے جنرل اسٹورز، کریانہ اسٹورز، گوشت، سبزی کی دکانیں 5بجے بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے لاک ڈاون پر عوام تعاون کر رہی ہے مگر غریبوں تک حکومت کی مدد نہیں پہنچ رہی، لاک ڈاون میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
حکومت کے مؤثر اقدامات کے باعث اشیائے خورو نوش کی قلت پیدا نہیں ہوئی مگر دیہاڑی دار طبقہ انتہائی پریشان ہے، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی صوبے بھر میں متحرک نظر آرہے ہیں۔