سیاسی جماعتیں الفاظ کی بجائے”کاز“کو اہمیت دیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے”کاز“کو اہمیت دیں، لفظ”ٹائیگر“ کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے،ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار ادا کیا کیونکہ وہ بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں،وزیراعظم نے مستحق افراد کے گھروں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری انہیں نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے۔
سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا کیونکہ وہ بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں۔وزیراعظم نے مستحق افرادکے گھروں میں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری ان نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے۔#StaySafeStayHome #PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 2, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا لفظ "ٹائیگر" کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے، سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے، عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے،یہی نوجوان شوکت خانم اسپتال کی تعمیرمیں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا۔
لفظ "ٹائیگر" کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے۔سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے۔عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے۔ یہی نوجوان شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا۔#PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 2, 2020
معاون خصوصی نے تمام سیاسی جماعتوں سے الفاظ کے بجائے "کاز" کو اہمیت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے،نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کو سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔
تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے "کاز" کو اہمیت دیں۔ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے۔نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کو سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔#StaySafeStayHome #PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 2, 2020
