افواج پاکستان کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پُرعزم

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 03:33am

اسلام آباد:افواج پاکستان کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پُرعزم ہے،فوجی جوان سول انتظامیہ کی مدد کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں عوام کو آگاہی دینےمیں مصروف ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،فوج کے جوان ملک کے کون کونے میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پوری طرح سرگرم ہیں۔

کوروناوائرس کے بارے میں عوام کو آگاہی،غریب اور بزرگ افرادمیں راشن کی تقسیم میں فوج کے جوان آگےآگےہیں،اسپتالوں میں مریضوں کی رہنمائی بھی کی جارہی ہے،لوگوں میں ماسک اورگلوزکی تقسیم کے علاوہ حفاظتی تدابیرپرعمل کرنے کی رہنمائی دے رہے ہیں۔

پاک فوج کے میڈیکل کور کے ڈاکٹرز عملہ بھی کوروناکے مریضوں کی دیکھ بھال میں ہمہ وقت مصروف ہیں،عوام کی جانب سے افواج پاکستان کے جذبےاورحوصلےکو سلام پیش کیا جارہا ہے۔

Read Comments