ہمیں ایک طرف  کورونا تو دوسری طرف بھوک کے چیلنج کا سامنا ہے،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 03:32am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک طرف  کورونا وائرس تو دوسری طرف بھوک کے چیلنج کا سامنا ہے،موذی وائرس کی تباہ کاریوں پر نظر رکھنے کے ساتھ  ساتھ  ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے دیہاڑی دارمتاثرنہ ہوں ،جلد فیصلہ کرلیں گے  کون سی صنعتوں کو چلانا ہے۔

اسلام آباد میں کاروباری شخصیات میں ٹیکس ریفنڈ کرنے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب  کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مزدور طبقے کی امداد کیلئےپیکج کااعلان کیاگیاہے،کمزور طبقےکا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،حکومتی پیکج سب کیلئے مؤثر ثابت ہوگا،کورونا وائرس سےکمزورطبقے کوبہت نقصان ہواہے،پاکستان کےکمزورطبقے کوکوروناسےمعاشی خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہےکہ ملک میں صنعت کو فروغ دیا جائے ،ایک کروڑ20لاکھ لوگوں تک احساس پروگرام کےذریعےپیسےپہنچائیں گے،کوشش ہے ریفنڈ فوری طور پر بزنس ملے،ساری دنیا میں مشکل وقت ہے،یہ صرف ہمارامسئلہ نہیں، ایک طرف کوروناتودوسری طرف ملک میں بھوک کے چیلنج کا سامنا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موذی وائرس کی تباہ کاریوں پر نظر رکھنے کے ساتھ  ساتھ ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے دیہاڑی دارمتاثرنہ ہوں ،جلد فیصلہ کرلیں گے  کون سی صنعتوں کو چلانا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کامرس اور انڈسٹریز کی منسٹری روزانہ چیمبر سےرابطےمیں رہیں ،کورونا اور معاشی صورتحال کو روزانہ مانیٹر کررہےہیں،کل کنسٹرکشن انڈسٹریز کیلئےبڑےپیکج کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کا کرم ہے کورونااس تیزی سےنہیں،پھیلا جیسے دوسرےممالک میں پھیلا،کنسٹرکشن انڈسٹری اور اس کی مدد کرنےوالوں کو جلنےدیں گے،کنسٹرکشن انڈسٹری کو مکمل کھولنےکا فیصلہ کرلیاہے۔

Read Comments