شہریوں کے مسائل نظر انداز نہیں ہونے چاہئیں،وزیراعظم عمران خان

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 04:31am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے  بیوروکریسی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے،شہریوں کے مسائل نظر انداز نہیں ہونے چاہئیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پروزیراعظم آفس نے اعلیٰ بیوروکریسی کے نام ایک خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے،جس میں سرکاری افسران کو مسائل کے حل کیلئے شہریوں سےرابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم افس کے مطابق  شہری سیٹیزن پورٹل کا استعمال کرکےاپنی شکایات درج کروا رہے ہیں ،افسران شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کریں،شہریوں کوان کی شکایات کے حل سے متعلق با خبر رکھا جائے،کورونا صورتحال کے باعث شکایات کے حل کا دورانیہ 41 سے 60 روز کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاون کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے،سرکاری افسران کو گھروں سے کام کیلئے پورٹل کی سہولت میسر ہے،شہریوں کے مسائل نظر انداز نہیں ہونے چاہئیں۔

Read Comments