سعودی عرب: کورونا ، مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ

شائع 02 اپريل 2020 05:23pm

 

 

سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مکہ اور مدینہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔

 شہری صبح چھ سے دوپہر تین بجے تک اپنے محلے میں ہی انتہائی ضروری کام سے نکل سکتے ہونگے۔

اس دوران تمام دکانیں اور کاروبار بند رہے گا۔ صرف میڈیکل اسٹورز اور کھانے پینے کی ضروری اشیا کی دکانیں کھلیں گی۔ جو صبح چھ بجے سے تین بجے تک کھلیں گی۔

Read Comments