دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 53ہزار 200 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 10:28am

روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 53ہزار 200افراد ہلاک ہوچکے ہیں،10لاکھ 15728متاثر ہیں جبکہ 2لاکھ 12991افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے،یورپ اور ایشیا میں وائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔

اٹلی میں 13ہزار 915اور اسپین میں 10ہزار سے زائد اموات ہوگئیں، فرانس میں 5ہزار 387افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جرمنی میں 1ہزار 107ہلاکتیں ہوچکی ہیں،اٹلی اور اسپین میں لاک ڈاؤن برقرار ہے۔

مہلک وائرس سے ترکی میں مزید 79اموات کے بعد تعداد  356جبکہ  انڈونیشنا میں مزید 13اموات کے بعد تعداد 177ہوگئی۔

جنوبی کوریا ایشیا میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا، ایک دن میں 10ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ایران میں 3ہزار 160افراد ہلاک اور 50ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ کینیڈ اور جاپان میں بھی کیسز بڑھ گئے ہیں۔

چین میں مقامی طور پر کورونا منتقلی کے کیس ختم ہوگئے، بیرون ملک سے آئے 29افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read Comments