بی جےپی قیادت آرایس ایس کےنظریے سے متاثرہے،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 11:03am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بی جے پی قیادت آرایس ایس کے نظریے سے متاثرہے ،بی جے پی 20کروڑ مسلمانوں کیخلاف کھل کر بول رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے بی رہنماء سبرامانین سوامی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے،بی جے پی قیادت 21 ویں صدی میں20کروڑمسلمانوں کیخلاف کھل کربول رہی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ  بی جے پی قیادت ایسے بات کررہی ہےجیسے یہودیوں کیخلاف نازی بولتے تھے۔

Read Comments