Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب کہتے ہیں جولوگ کورونا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ وقت سیاست کا نہیں سب کو مل کرکرونا کےخلاف جنگ لڑنا ہوگی۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کراچی کے علاقے تین تلوار پر پولیس ناکے پر پہنچے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن،کمشنرکراچی، رینجرزو پولیس اہلکاروں سمیت ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
مختصر خطاب میں کہا کہ میں آج ایک شہری کے طور ہر آیا ہوں آپ سب کو کو خراب تحسین پیش کرنا چاہیئے۔ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال کی تصاویرپروزیراعلی سندھ نے نوٹس لیا ہے۔