Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں وائرس سے نمٹنے کےلئے اقدامات پر بریفگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ نادار افراد تک اشیائے ضروریہ کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان نےنیشنل کمانڈ اینڈ کوآپریشن کا دورہ کیا۔کورونا وئرس سے نمٹنے کےلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم کو وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈی جی آپریشن کمانڈ سینٹر آصف محمود گورایا کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف، وفاقی وزیر حماد اظہر،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مراز ، فردوس عاشق اعوان اور دیگر سنیئر حکام موجود تھے ۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کوآپریشن سینٹر قومی سطح پر معلومات اکھٹا کرنے اور متعلقہ اقدامات کرنے کا ون ونڈو آپریشن ہے ۔ تمام صوبائی حکومتوں ، ضلعی انتظامیہ کی طرف فراہم معلومات پر کمانڈ سینٹر بروقت اقدامات کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کرونا کے خلاف لڑنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں معیشت، خوراک،مواصلات کو لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچاؤ کےلئے اقدامات کیے جائیں۔
وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اشیاے ضرورت کی نادار افراد تک رسائی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔اس مشکل حالات میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف مثالی کارروائی کریں گے۔