Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دو مساجد کے پیش امام کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کےخلاف مشتعل عوام نے احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کراچی میں لاک ڈاؤن میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کااجتماع کرانے پر دو مساجد کے پیش امام گرفتار کرلیےگئے۔
سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ کی مسجد کے امام صاحب کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
دوسری جانب لیاقت آباد میں بھی پیش امام کوگرفتارکرلیاگیا۔ ان پر بھی نماز جمعہ کےلئے لوگوں کو مسجد بلانے کا الزام تھا۔
مشتعل ہجوم نے پولیس کا گھیراؤ کرلیا۔ ہجوم نے اہلکاروں پر تشدد کی کوشش کی۔ تاہم دیگر مکینوں نے پولیس کو حصار میں لیا اور علاقے سے محفوظ طریقے باہر نکالا۔