Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:کوروناوائرس کے باعث پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 13ویں روز میں داخل ہوچکا ہے،لاہور بھر کے چوکوں اور چوراہوں پرناکہ بندی کیے پولیس اہلکار اور ٹریفک وارڈنز بغیر حفاظتی انتظام کئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے سڑکوں پر کم ٹریفک اور جگہ جگہ ناکہ بندی ہے،لوگوں کو گھروں میں رکھنے کیلئے ناکے پر کھڑے اہلکار بغیر ماسک اور گلوز پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈیوٹی پر معمور ایک اہلکار پھٹی ہوئی اور گندی سی کٹ پہنے ہوئے ہے،اہلکار کہتے ہیں کٹس کی ڈاکٹروں کو زیادہ ضرورت ہے تاہم بجٹ کم ہے اسی لئے صرف ایک اہلکار ہی حفاظتی کٹ پہنےگا۔
وائرس زدہ وقت میں تینوں شفٹوں پر معمور اہلکاروں کو ایک ہی حفاظتی کٹ دستیاب ہے جبکہ بیشتر کے پاس سرجیکل ماسک اور گلوز بھی نہیں،لاہور شہر ہی میں ناکوں پر 2اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔