تعمیراتی شعبےکیلئےمراعاتی پیکج سےصنعتوں کوفروغ ملےگا،فردوس عاشق اعوان

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2020 10:36am

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کو عوام کی خوشحالی قرار دےدیا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا،وزیراعظم کا یہ اقدام امید نو اور ترقی کا پیغام ہے،مزدور طبقے  سے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو بھی نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے،یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جا رہی ہے، تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں اور مزدوروں کی ترقی ہے۔

Read Comments