Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آٹا اور چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کیخلاف جنگ کرنے کیلئے لندن سے آیا تھا،ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف فرد جرم ہے ،دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے اور اپنے وزیر اعلیٰ بزدار کیخلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں ؟ ۔
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ نے عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے،انکوائری رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، منافع خور وزیر اعظم کے مالی مددگار نکلے، اب وعدہ پورا کرنے کا عمران خان کے پاس سنہری موقع ہے۔