یو اے ای سے 11 ٹن طبی امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2020 10:36am

اسلام آباد:کورونا کیخلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ ساتھ  ہے،یو اے ای حکومت کی جانب سے 11 ٹن طبی امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔

 پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے،پاکستانی بھائیوں کیلئے 11 ٹن طبی امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی ہے۔

یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ ہم غیر معمولی حالات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ  کھڑے ہونے کی عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

Read Comments