اوآئی سی:کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی غیرقانونی کوشش مسترد 

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2020 10:36am

اسلام آباد:اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی )نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کسی بھی غیرقانونی کوشش کو مسترد کردیا ۔

او آئی سی سیکرٹریٹ کی طرف سے جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020کو مسترد کردیا گیا ہے۔

 او آئی سی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے نیا ڈومیسائل قُانون صورتحال کو مزید خراب کرے گا،بھارت کے 5اگست2019کے یکطرفہ اقدامات نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب کر رکھی ہے۔

او آئی سی کا کہناہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے،جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیرقانونی کوشش کو مسترد اور جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے کوششیں کی جائیں۔

Read Comments