Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پی آئی اے کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا ، پالپا نے قومی ائیر لائن کے پائلٹس کو جہاز نہ اڑانے کا مراسلہ جاری کردیا ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کے پائلٹس کی تنظیم پالپا نے جہاز آڑانے سے انکار کردیا ۔
پالپا نے قومی آئیر لائن کے پائلٹس کو جہاز نہ اڑانے کا مراسلہ جاری کردیا،جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے پر انتظامیہ نے کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔
حالیہ فضائی آپریشن انسانی بنیادوں پر بحال کیا تھا،موجودہ حالات میں اپنے ممبر کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،اس لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن تاحکم ثانی بند رہے گا۔