'بھارت جھوٹ کوسچ میں تبدیل نہیں کرسکتا'

شائع 05 اپريل 2020 04:35pm

پاکستان کی قیادت اورعوام کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت سے کبھی دستبردارنہیں ہوگی۔پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹ کوسچ میں تبدیل نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات مذمت کی تھی جس بھارتی وزارت خارجہ نے تبصرہ کیا تھا۔حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے ۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا کورونا کی وباء کا مقابلہ کررہی ہے۔بھارت نے کشمیریوں کے لئے ڈومیسائل کے قانون میں تبدیلی کردی ہے۔بی جے پی کی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے۔بھارت کے غیرقانونی قبضہ کوقانونی حیثیت مل سکتی ہے۔ جموں و کشمیر کوسلامتی کونسل کی قراردادیں متنازعہ علاقہ قراردیتی ہیں۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیرکا حتمی فیصلہ اس کے عوام کے اقوام متحدہ کے تحت استصواب رائے سے ہی ہوگا۔ بھارت کا کوئی بھی عمل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کا جوازنہیں ہوسکتا۔

Read Comments