پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1493ہوگئی

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 08:43am

لاہور:پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،صوبے بھر میں اب تک 1493 افراد میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1493 تک جاپہنچی ہے، کل کنفرم کیسز میں سے 842 مریض قرنطینہ سینٹرز سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں سب سے زیادہ 290 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے،ننکانہ صاحب 13، قصور 8، روالپنڈی 58، جہلم 30، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17 اور ناروال سے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گجرات سے 93، حافظ آباد 6، منڈی بہاؤ الدین 14 اور ملتان سے 4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

وہاڑی اور بہاولنگر 9، 9، فیصل آباد 15، چینوٹ 6، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، رحیم یار خان، میانوالی، لودھراں اور بہاولپور 3، 3 ، ڈی جی خان 18 اور سرگودھا سے 5 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ  لیہ، اوکاڑہ، اٹک، خوشاب اور شیخوپورہ سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

Read Comments