نوشین جاوید امجد چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 03:33am

اسلام آباد:گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا  جبکہ  شبر زیدی کی اعزازی طور پر چیئرمین ایف بی آر تقرری بھی ختم کردی گئی۔

حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا اور وفاقی کابینہ نے گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دے دی۔

 شبر زیدی کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کام کررہی تھیں،نوشین جاوید امجد کو اب ممبر ایڈمن سے تبدیل کرکے ریگولر طور پرچیئرمین ایف بی آر لگایا دیا گیا ہے۔

سابق چیئرمین  شبر زیدی کی اعزازی طور پر چیئرمین تقرری فوری طور پر ختم کردی گئی ہے، شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔

Read Comments