Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب حکومت نے چھٹیوں کے دوران صوبے بھر کے تمام اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کی فیسوں میں 20 فیصد کم کردی، کسی ٹیچر کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، تمام سٹاف کو بروقت تنخواہ دی جائے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ چھٹیوں کے دوران سکول مالکان فیسیں صرف ماہانہ کی بنیاد پر وصول کریں، اساتذہ اور دیگر سٹاف کو تعطیلات کے دوران مکمل اور بروقت تنخواہ ادا کی جائے،اسکول انتظامیہ ٹیچرز یا سٹاف کو نوکری سے بھی نہیں نکال سکے گی۔
وزیراعلی پنجاب نے حفاظتی لباس پہن کر سنٹرل پی سی آر لیب کا دورہ کیا جہاں کورونا کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں،عثمان بزدار نے عملے سے کورونا ٹیسٹ کرنے کا طریقہ کار دریافت کیا۔
وزیر اعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ مختلف مقامات سے کورونا ٹیسٹ کولڈ چین ٹرانسپورٹ کے ذریعے لیب تک پہنچائے جاتے ہیں اور رزلٹ 6سے 7گھنٹے میں متعلقہ ہسپتال کو آن لائن بھیج دیا جاتا ہے، لیب میں روزانہ دو ہزار ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔