عمران خان اور جہانگیرخان کی دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا ،شیخ رشید

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 10:43am

راولپنڈی:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیرخان کی دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا ،َٹک ٹک چلتی رہتی ہے،کورونا سے جتنی ہلچل ہوئی، نائن الیون میں بھی ایسی صورتحال نہیں تھی۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرسینٹائزرگیٹ نصب کردیا گیا، جس کا افتتاح وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کیا۔

شیخ رشیدنے  میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ چینی آٹا تحقیقاتی رپورٹ وقت سے پہلے آگئی ،25 اپریل کوآتی تو مناسب ہوتا ، کوئی 2گروپ نہیں ہیں ۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں رد بدل پر کہا کہ کپتان نے اپنی فیلڈنگ بدلی ہے ،کپتان جب چاہے فیلڈ تبدیل کرسکتا ہے،کپتان کوپتاہوتاہےکس وقت فیلڈتبدیل کرنی ہےتاہم عمران خان کیلئے یہ امتحان ہے ۔

شیخ رشید نے اسد عمرکو معصوم قراردیتے ہوئے کہاکہ اسد عمر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کررہے تھے تاہم ان کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے رمضان کے بعد سیاست میں ہلچل کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے بعد کافی زورشورہوگا۔

 جہانگیرترین اورعمران خان کے اختلاف پروفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا،ٹک ٹک لگی رہتی ہے ۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ کاروباری افراد کا سیاست میں آنا ملک کی بدقسمتی ہے بزنس میں سیاستدان ہوگیا تو مافیہ طاقت ور ہوگیا ۔

Read Comments