Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادلوں کا راج ہے جبکہ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
دوصوبوں میں مطلع صاف رہے گا ، سورج آب وتاب سے چمکے گا، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی۔
محکمہ موسميات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہنے کے ساتھ گرم رہے گا، سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی43،حیدرآباد اورشہید بینظیرآباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
گلگت بلتستان ، آزاد کشمیراورخیبرپختونخوا کے کچھ علاقے جزوی طورپرابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔
لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ملتان سمیت پنجاب کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد میں بھی آئندہ 48 گھنٹے بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔