خیبرپختونخوا میں کورونا متاثرین کی تعداد 500 ہوگئی،17ہلاکتیں

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 10:43am

پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد500 ہوگئی جبکہ مہلک وائرس سے ہلاکتیں  17 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخؤا کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے صوبے میں اموات کی تعداد17 ہوگئی جبکہ صوبے میں  مصدقہ کیسز کی تعداد 500 ہوگئی۔

 گزشتہ 24 گھنٹے میں 85 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 69 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بین الاضلائی ٹرانسپورٹ کو 12 اپریل تک معطل کردیا گیا جبکہ مردان کی تحصیل منگا سے 18 دن بعد لاک ڈاون ختم کردیا گیاہے۔

صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن جاری اور تمام مارکیٹس،بازار،تعلیمی ادارے اور ہوٹلز بند ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کررکھی ہےمگر اکثر شہری حفاطتی تدابیر کیساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے احکامات کو نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔

Read Comments