'آٹا،چینی بحران کے ذمہ داروں کا تعین کمیشن کرے'

شائع 07 اپريل 2020 12:45pm

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کہتے ہیں آٹا،چینی بحران کے ذمہ داروں کا تعین کمیشن کرے۔ضرورت ہوئی توکابینہ اورانتظامی امورکی ٹیم میں مزید ردوبدل ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی اورآٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں ارکان کوحالیہ فیصلوں سےبھی آگاہ کیا گیا۔کابینہ کو کرونا وائرس کے بڑھتےکیسز پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافے کی وجہ سے بھی پازیٹو افراد دریافت ہورہے ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے تناظر میں ریلیف اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔بعض اراکین کی رائے میں عوام کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کےلئے موثر مہم چلانا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کابینہ میں رہنے کا معیارصرف اورصرف کارکردگی ہے۔آٹاچینی بحران کےذمہ داروں کا تعین کمیشن کرے گا۔میری ہدایت پرانکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں۔عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پرایکشن ہوگا۔میری ہدایت پرانکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں۔میں خود ریلیف اقدامات کی نگرانی کر رہا ہوں۔غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو سہولیات دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے چاہیئے۔صوبوں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے۔ضروری صنعتوں کو کھولنے سے لوگوں کا روزگار بحال ہوگا۔

وفاقی کابینہ کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر دی گئی اورمعاون خصوصی عثمان ڈار نے کابینہ ارکان کو تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا رپورٹ پر اظہار اطمینان،فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائیٹ پرپبلک کردیاگیا۔ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

معاون خصوصی عثمان ڈارکے مطابق رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلباء اورسوشل ورکرز کی ہے۔ انجینئرز، اساتذہ،وکلاء اور کارپوریٹ سیکٹرسے وابسطہ افراد بھی فورس میں شامل ہونگے۔وکلاء صحافی اور ریٹائرڈ آرمڈ فورسز سے وابسطہ افراد نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا۔

ڈاکٹرز، سیاسی ورکرز اور این جی اوز کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔پنجاب سے رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔سندھ سے 1 لاکھ 11 ہزار پختون خواہ سے 1 لاکھ 2 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہیں۔اسلام آباد سے 10 ہزار بلوچستان سے 9 ہزار آزاد کشمیر سے 8 ہزار نوجوان فورس کا حصہ بن گئے۔

جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔نوجوانوں کو صوبائی اور ضلعی سطح پر جلد متحرک کیا جائے۔

Read Comments