'کرونا وائرس کے حوالے سے قائم بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے'

شائع 07 اپريل 2020 01:12pm

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے قائم بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائےجس کا کنوینرچیف سیکریٹری بلوچستان کو مقررکیا گیا ہے۔ کیونکہ پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ ایک ایسا شخص نہیں ہوسکتاجوممبراسمبلی نہیں۔

میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے درخواست کرتا ہوں کہ کرونا وائرس پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لےجس کا کنوینر چیف سیکریٹری بلوچستان کو لگایا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی ایک ایسا شخص نہیں کرسکتا،،جوایوان کا رکن نہ ہو۔پارلیمانی کمیٹی میں 7 صوبائی وزراء ہیں جو رتبہ کے لحاظ سے چیف سیکریٹری سے بالا ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں 6 ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں،، مناسب نہیں کہ ارکان اسمبلی کو بیروکریٹ کے ماتحت کیا جائے ۔ پارلیمانی روایت میں ایسی پارلیمانی کمیٹی کی کبھی کوئی مثال نہیں ملتی۔اس پارلیمانی کمیٹی کا قیام جمہوری عمل کو بے معنی بنانا ہے۔یہ ان تمام اداروں کی بحر متی ہے جنہیں آئین نے تشکیل دیا ۔ سول بیوروکریٹس پارلیمانی کمیٹی کی معاونت کےلئے ہوتی ہیں۔

Read Comments