Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں شہزاداکبرنےکابینہ میں چینی بحران پررپورٹ پیش کی۔شوگرملز میں چینی کی وافر مقدار موجودتھی۔شوگر ملز کے دروازے گنے کے کاشتکاروں کےلئےبندتھے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت نےچینی برآمد کی اجازت دی تھی۔چینی کی برآمد پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی۔ 2017میں 20ارب روپےکی سبسڈی لی گئی۔2014اور2018میں سندھ حکومت نےسبسڈی دی تھی۔
انہوں نے کہا کاشتکاروں کوتحفظ دینےکےلئےہرممکن اٹھائےگئے۔ہمارےدور میں گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی کی قیمتیں بڑھنےپروزیراعظم نےانکوائری کمیٹی بنائی۔25اپریل کوحتمی رپورٹ آنےکے بعدایکشن لیاجائےگا۔آج تک شوگرپالیسی کوریفارمز کےعمل سےنہیں گزاراگیا۔انکوائری رپورٹ میں نظام کی خرابی کی نشاندہی کی ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی خرابی دورکی جائےگی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکسی کومصنوعی بحران پیداکرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔مستقبل میں بحران سے بچنےکےلئےاصلاحات لائی جائیں گی۔انصاف کی فراہمی کویقینی بناناحکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاوفاقی کابینہ نےکمیٹی برائےتوانائی کےفیصلوں کی توسیع کی۔سرکاری افسران کواسلحہ کی لائسنس کے اجراء کی اجازت دےدی گئی ہے۔کچی کنال انکوائری نیب کو منتقل کرنےکی منظوری دی گئی۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پرکابینہ کو آگاہ کیاگیا۔12ملین خاندانوں میں رقم تقسیم کی جارہی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں کوئی بھی رجسٹریشن کراسکتاہے۔وزیراعظم نےیقین دلایا کہ مستحقین کی امداد کریں گے۔مستحقین کی امداد کےلئے بینک الفلاح اوربینک الحبیب کھلےرہیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوروناکےحوالےسےکابینہ کوبریفنگ دی گئی۔کورونامتاثرین میں10فیصد کے حوالے سےاضافہ ہورہاہے۔کوروناوائرس سےمتاثرہ28افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹر اورطبی عملہ کورونا کےخلاف جنگ میں اہم دستہ ہیں۔صوبوں کوکٹس اورحفاظتی سامان بھیج دی گئی ہیں۔حکومت تمام سامان براہ راست اسپتالوں کو بھیجوائےگی۔
انہوں نے کہا7لاکھ17ہزار119رضاکارٹائیگرفورس میں رجسٹرڈ ہوچکےہیں۔