پاکستان اسٹاک ایکسچینج 31ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی

شائع 07 اپريل 2020 03:15pm

ایک روزہ تیزی کےبعدپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی کارجحان دیکھا گیا۔مارکیٹ 652پوائنٹس کے اضافےسے 31ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 91پیسے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزآغازسےشروع ہونےوالی تیزی اختتام تک برقرار رہی652 پوائنٹس کے اضافے سے 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔اس طرح مارکیٹ  31 ہزار231 کی سطح پر بند ہوئی۔تیزی کے باعث مارکیٹ میں 2 عشاریہ 13 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 91پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 166.98 سے بڑھ کر 167.89پر بند ہوا۔20مارچ کو ڈالر 158روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ 17 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 22پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments